موصولہ رپورٹ کے مطابق نیہات ارگون (Nihat Ergün) نے این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوۓ ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وزیر توانائي نے کہا تھا کہ انقرہ امریکی کی یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ایران کو پیٹرول برآمد کرنے والی اپنی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پرائیویٹ سیکٹر ایران کو پیٹرول برآمد کرنے کو ترجیح دیتا ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔
۔۔۔۔۔
/110